6 ستمبر 2014 - 15:40
داعش کا دوسرا ہدف پاکستان اور افغانستان ہے

پاکستانی سینٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ داعش نے اعلان کیا ہے کہ، شام اورعراق کے بعد اس کا دوسرا ہدف پاکستان اور افغانستان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ میں مسلم لیگ ق کے سینئر رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے خبردار کیاہے کہ  داعش کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیا جائے اور ملک کی حفاظت کے لئے ٹھوس تدابیر اختیار کی جائیں۔  پاکستانی سینٹ کے رکن نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ  اس ملک کی جوان نسل کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام عمل میں نہيں آياہے کہا کہ اسی بناء پر جوان طبقہ طالبان کے دام ميں گرفتار ہورہا ہے اور ان میں سے بعض انتہا پسند گروہوں میں شامل ہوکر منحرف ہوگئے ہيں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے لئے جوان نسل کی مشکلات و مسائل کو حل کیا جائے تاکہ وہ  داعش گروہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے جال میں نہ پھنسیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲